ETV Bharat / city

بریلی: آپریشن سدبھاونا کے تحت جموں و کشمیر کے 29 طلبا کا آرمی اسکول میں داخلہ

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 10:50 PM IST

بھارتی فوج نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے کشمیری بچوں کو تعلیم دلانے اور اُنہیں معاشرے کی مین اسٹریم میں شامل کرنے کی ایک نایاب پہل کی ہے۔

بریلی: آپریشن سدبھاونا کے تحت جموں و کشمیر کے 29 طلبا کا آرمی اسکول میں داخلہ
بریلی: آپریشن سدبھاونا کے تحت جموں و کشمیر کے 29 طلبا کا آرمی اسکول میں داخلہ

”آپریشن سدبھاونا“ کے تحت پہلی بار قومی رائفلز نے دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں سے 29 بچوں کا انتخاب کیا ہے۔ فوج اُنہیں دہشت کے سائے سے دور رکھ کر ان کا خیال رکھے گی۔ یہ بچے پتھورا گڑھ کے آرمی پبلک اسکول میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کریں گے۔

یو بی ایریا ہیڈ کوارٹر کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اسپیشل سروس میڈل سُریندر سنگھ محل کے مطابق، پہلی مرتبہ فوج نے کشمیری طلباء طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ ”نیشنل رائفلز“ نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے میرٹ کی بنیاد پر 29 طلباء کا انتخاب کیا ہے۔ تمام بچے معاشی طور پر کمزور خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں پتھورا گڑھ کے آرمی پبلک اسکول میں تعلیم دی جائے گی۔ بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات ہندوستانی فوج برداشت کرےگی۔

جی او سی سریندر سنگھ محل نے کہا کہ ”آپریشن سدبھاونا“ کے تحت یہ جموں و کشمیر کے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے راہ میں شاندار قدم اور نایاب کوشش ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اُنہیں زندگی کے تمام جدوجہد اور چیلنج کا مقابلہ کرنے اور ملک کے باشعور اور باعزت شہری بننے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔ فوج کے اس اقدام سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلوں میں ہندوستانی فوج اور حکومت کے تئیں ایک مثبت پیغام جانے کی بھی امید ہے۔ ان بچوں کا کینٹ دفتر کے سامنے آفیسرز میس میں ”آپریشن سدبھاونا“ کے تحت منعقدہ پروگرام میں گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کسانوں کے مسئلے پر حکومت کے سامنے ہاتھ پاؤں نہیں جوڑوں گا، سیدھے کورٹ جاؤں گا'

فوج کے اعلیٰ افسران کے مطابق پتھورا گڑھ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کو جنرل بی سی جوشی آرمی پبلک اسکول کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اس اسکول کا نام مشہور جنرل بپن چندر جوشی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ اسکول ملک کے تمام مخلوط تعلیمی آرمی پبلک اسکولوں میں سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں بورڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ حال ہی میں تجدید شدہ اسکول میں بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے درکار تمام سہولیات موجود ہیں۔ 17/ نومبر کو، جی او سی کشمیری بچوں سے ملنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پتھورا گڑھ اے پی ایس اسکول جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.