حسنین مسعودی ریاستی ہائی کورٹ کے سابق جج رہے ہیں۔ وہ دو ماہ قبل نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے اور پارلیمانی انتخابات میں سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کو شکست دے کر اننت ناگ پارلیمانی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔
اس موقع پر حسنین مسعودی نے کہا کہ جنوبی کشمیر سے پی ڈی پی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ریاست کے خصوصی تشخص کا دفاع کریں گے۔