ETV Bharat / city

SIA Raid in JK جموں و کشمیر میں ایس آئی اے کے چھاپے جاری

شمالی کشمیر کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے فلاح عام ٹرسٹ کے آفس پر چھاپہ ماری کی ہے۔ SIA Searches Falah E Aam Trust Offices

SIA Raid in Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر میں ایس آئی اے کے چھاپے
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 3:20 PM IST

اننت ناگ: شمالی کشمیر کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے آج فلاح عام ٹرسٹ کے دفتر بس اسٹینڈ اننت ناگ پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے ضروری دستاویز اور کمپیوٹر کو ضبط کیا گیا ہے۔ SIA Search Operation

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ملیٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضع رہے اس سے پہلے بارہمولہ ، سوپور، اور کولگام میں بھی ایس آئی اے نے فلاح عام ٹرسٹ کے دفتروں پر چھاپے مارے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح نوگام سرینگر، سوپور اور کولگام میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ بتایا گیا کہ یہ چھاپے عسکریت پسندی کے لیے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے منگل کی صبح چھاپے مارے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.