ETV Bharat / city

انڈین روڈ سیفٹی مہم میں اے ایم یو کی نمایاں کارکردگی - محکمہ ٹرانسپورٹ اور انڈین روڈ سیفٹی مہم

اترپردیش کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انڈین روڈ سیفٹی مہم کی جانب سے بہتریں مظاہرہ کرنے کی وجہ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خان طبیہ کالج، ویمنس کالج اور اے ایم یو این ایس ایس اکائی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

amu's outstanding performance in indian road safety campaign
انڈین روڈ سیفٹی مہم میں اے ایم یو کی نمایاں کارکردگی
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 8:50 PM IST

روڈ سیفٹی ماہ کے اختتام پر ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور انڈین روڈ سیفٹی مہم کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خان طبیہ کالج، ویمنس پالی ٹیکنک اور اے ایم یو این ایس ایس اکائی کی ٹیم کو اعزاز سے نوازا گیا۔

پروگرام میں اجمل خان طبیہ کالج کے علم الادویہ شعبہ کے ڈاکٹر سنبل رحمٰن، ویمنس پالی ٹیکنک کی ڈاکٹر شیبا کمال، بی اے سال دوم کے طالب علم زید انور اور گرلین کور کو یادگاری نشان، سرٹیفکیٹ اور نقد رقم سے نوازا گیا۔

Several sections of the AMU were honored in the Indian Road Safety Campaign
انڈین روڈ سیفٹی مہم میں اے ایم یو کے متعدد شعبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری اونیش کمار اوستھی، پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ راجیش کمار سنگھ، اے ڈی جی ٹریفک اشو کمار سنگھ اور ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرانسپورٹ کے قوانین اور ضابطوں کے سلسلہ میں آن لائن اور آف لائن طریقہ سے بیداری پیدا کرنے کے لیے اجمل خان طبیہ کالج، ویمنس پالی ٹیکنک اور اے ایم یو این ایس ایس اکائی کو اترپردیش آئی سیف (iSAFE)، روڈ سیفٹی کلب کے سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کالجوں و اداروں میں منتخب کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.