ETV Bharat / city

خواجہ سید فخرالدینؒ کا عرس - کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ہو اور عاشقین خواجہ فخر کو جلد حاضری نصیب ہو۔

ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں واقع صوفی خواجہ سید فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ (سرواڑ شریف) درگاہ میں عرس مبارک کا آغاز ہوا۔

khaja-syed-fakhruddin-urs-in-rajasthan
خواجہ سید فخرالدینؒ کاعرس
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 8:27 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں واقع صوفی خواجہ سید فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ (سرواڑ شریف) درگاہ میں عرس مبارک کا آغاز ہوا۔

درگاہ میں جہاں سالانہ عرس کے موقع پر روایتی طور پر لاکھوں زائرین شرکت کرنے پہنچتے ہیں، وہیں اس مرتبہ چند ہی زائرین نے بابا فخر کے عرس کے جھنڈے کی رسم ادا کی۔

درگاہ شریف کے بلند دروازے پر ہمیشہ اس جھنڈے کی رسم کو ممبئی کے پیر حاجی عبدالمنان شیخ ادا کرتے ہیں۔

لیکن اس بار کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاون کی وجہ سے وہ اس بار جھنڈا پیش نہیں کر سکے اور ممبئی میں رہ کر اپنے خاندان کے ساتھ رسموں کو ادا کرتے ہوئے بابا فخر کو نظر و نیاز پیش کی۔

اس بار درگاہ کے بلند دروازے پر صرف دس لوگوں نے اس رسم کو ادا کیا جب کہ درگاہ کو پوری طرح سے بند رکھا گیا ہے جہاں زائرین کا پہنچنا ممکن نہیں تھا۔

عبدالمنان شیخ کے مطابق انہوں نے اس بار سرواڑ شریف درگاہ کی رسموں کو اپنے گھر پر ہی ادا کیا ہے اور ساتھ ہی خواجہ فخر کے واسطے سے دعا کی ہے کہ ہمارے ملک سے کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ہو اور عاشقین خواجہ فخر کو جلد حاضری نصیب ہو۔

عبدالمنان شیخ نے وزیراعظم کے لاک ڈاون کے فیصلے کی سراہنا کی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کا احترام کریں اور خود کے ساتھ دوسروں کی جان کی حفاظت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.