ETV Bharat / city

گجرات میں حج تربیتی کیمپ

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد میں واقع ٹاؤن ہال میں حج کمیٹی کی جانب سے حج تربیتی تعلیم کا اہتمام گیا۔

حج کمیٹی کی جانب سے تربیتی کیمپ
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 7:12 PM IST

اس موقع پر احمدآباد کے گیارہ سو عازمین حج نے شرکت کی اور حج کے تعلق سے تمام ارکان کو بخوبی سیکھا۔

گجرات سے امسال آٹھ ہزار سے زائد عازمین حج سفر حج پر جان ےوالے ہیں۔ ایسے میں عازمین کو حج کے ارکان کیسے ادا کرنے ہیں اس کی جانکاری دی گئی۔

گجرات میں حج تربیتی کیمپ

اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے سیکریٹری آر آر منصوری نے کہا کہ بیس جولائی سے گجرات کے عازمین حج کاسفر شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام طرح کے انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات کے ہر ضلع میں حج کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حج کی تربیت دینےوالے ماسٹر ٹرینر عبد الغنی مومن نے کہا کہ ہندوستان گورمنٹ اور سعودی حکومت کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی عازمین سفر حج پر جاتا ہے اسے دینی تعلیم کے ساتھ-ساتھ دنیاوی باتیں بھی سکھایا جائے۔

ماسٹر ٹرینر فاروق پوپٹیا نے کہا کہ اس ٹریننگ کے ذریعے ہم یہ بھی سمجھا رہے ہیں کہ سعودی میں اور سفر حج کے دوران منشیات و دیگر ممنون چیزوں کا استعمال نہ کرے اور ضرورت سے زیادہ سامان نہ لے جائیں۔

تربیتی کیمپ کی تعریف کرتے ہوئے عازم حج سراج پٹیل نے کہا کہ سفر حج کو لے کر ان کے من میں بہت سے سوالات تھے۔ ان سوالوں کے یہاں جواب ملے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دل سے سفر حج کا ڈر بھی نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سفر حج کے مبارک سفر پر جانے کا موقع ملا ہے، اس سے وہ بے حد خوش ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کے باوجود سفر حج کو کامیاب بنانے کے لیےگجرات حج کمیٹی ہر طرح کی تیاریوں کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.