کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان بھارت میں شراب کی طلب میں کافی اضافہ ہواہے۔ رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق فوڈ ڈلیوری کرنے والی کمپنی زوماٹو اب گھر میں شراب پہنچانے جارہی ہے۔
اس سے قبل زوماٹو نے لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی فراہمی کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں گروسری کی ڈلیوری شروع کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے پیر کو کچھ پابندیوں کے ساتھ تینوں زون میں شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔
ملک کی تمام ریاستوں سے تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ کا محصول صرف شراب کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے۔ بیشتر ریاستوں کی کل محصول کا 15 سے 30 فیصد حصہ شراب سے ہی ہوتا ہے۔
2020-21 میں ملک کی 16 سب سے بڑی ریاستوں (بہار ، گجرات اور آندھرا پردیش کو چھوڑ کر) شراب کی فروخت سے بجٹ محصول کا تخمینہ 1.65 لاکھ کروڑ تھا۔