ETV Bharat / business

RBL Bank Well Capitalised: آر بی ایل بینک کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، آر بی آئی

آربی ایل بینک کی مالی حالت سے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان Financial Position Remains Satisfactory ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کے روز کہا کہ بینک کے پاس کافی سرمایہ ہے اور اس کی مالی حالت تسلی بخش ہے۔

RBI says RBL Bank well capitalised with satisfactory financial position
آر بی ایل بینک کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: آر بی آئی
author img

By

Published : Dec 27, 2021, 6:26 PM IST

ریزرو بینک نے کہاکہ آر بی ایل کے ڈپازٹر اور اسٹیک ہولڈروں کو قیاس آرائیوں پردھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے RBL Bank Well Capitalised، اس بینک کی مالی حالت مستحکم ہےFinancial Position Remains Satisfactory۔ مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ’’ گذشتہ کچھ دنوں سے آر بی ایل بینک لمیٹڈ کے تعلق سے کچھ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ یہ خدشات بینک میں پیش آئے حالیہ واقعات کی وجہ سے ہیں۔ ریزرو بینک بتانا چاہتا ہے کہ آر بی ایل کے پاس کافی سرمایہ ہے۔ سرمایہ کاروں کو حالیہ باتوں سے بینک کی حالت کے تعلق سے پریشانی ہونے لگی تھی، ریزرو بینک کا آج کا بیان اس نقطہ نظر سے اہم ہے۔

قبل ازیں ہفتہ کوریزرو بینک نے اپنے چیف جنرل منیجر یوگیش کے دیال کو آر بی ایل بینک کے بورڈ میں ایک اضافی ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا۔ انہیں دو سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی نے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وشوویر آہوجا کی فوری طور پر چھٹی پر جانے کی درخواست قبول کر لی۔ ان کی درخواست منظور ہونے کے بعد بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے راجیو آہوجا کو عبوری منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر منتخب کیا۔ ریزرو بینک نے آر بی ایل سے متعلق جاری خدشات کو دور کرتے ہوئے کہاکہ' ششماہی اکاؤنٹنگ کے نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2021 تک بینک کا کیپیٹل ایکویسی ریشو ( سی اے آر) 16.33 فیصد ہے اور پروویژن کوریج 76.6 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 24 دسمبر 2021 تک بینک کا کیش کوریج ریشو یا لیکویڈیٹی کوریج ریشو بھی 153 فیصد ہے جو کافی ہے‘‘۔

آر بی ایل میں تقرریوں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے آر بی آئی نے واضح کیا کہ وہ ضابطوں کے مطابق پرائیوٹ بینکوں میں اس طرح کی تقرریاں کرتا رہتا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ' یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پرائیوٹ بینکوں میں اضافی ڈائریکٹرز کی تقرری بینکنگ ریگولیشن ایکٹ، 1949 کی دفعہ 36 اے بی کے تحت کی جاتی ہے اور ایسا تب تک کیا جاتا ہے جب بورڈ کوریگولیٹری/نگرانی کے معاملات میں اس کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے'۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.