نئی دہلی: پراپرٹی کنسلٹنٹ ایناروک کے مطابق عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے رواں برس مانگ میں کمی کی وجہ سے ملک کے سات بڑے شہروں میں رہائشی مکانات کی فروخت 47 فیصد کم ہوکر 1.38 لاکھ یونٹ رہنے کا امکان ہے۔
ایناروک کی رپورٹ کے مطابق نئے مکانات کی تعمیر کی رفتار بھی 2020 میں 46 فیصد کم ہو کر 1.28 لاکھ یونٹ رہ جانے کی امید ظاہر کی ہے۔ یہ سروے سات بڑے شہر دہلی-این سی آر، ممبئی (ایم ایم آر)، پونے، بنگلورو، حیدرآباد، چنئی اور کولکاتا پر مبنی ہے۔
ایناروک نے رواں برس کے اختتام سے 10 دن پہلے اپنے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کے دوران ان سات شہروں میں کل 1.38 لاکھ مکانات فروخت ہونے کی امید ہے، جبکہ اس کے مقابلے سنہ 2019 میں رہائشی مکانات کی 2.61 لاکھ یونٹ تھی۔ رپورٹ کے مطابق نئے مکانات کی فروخت کم ہوکر 2020 میں 1.28 لاکھ یونٹ رہ گئی، جو 2019 میں 2.37 لاکھ یونٹز تھی۔
مزید پڑھیں: گھروں کی قیمت: بین الاقوامی سطح پر بھارت کا 54 واں مقام
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر دسمبر کے دوران مکانوں کی فروخت میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔'
ان اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے ایناروک کے صدر انوج پوری نے کہاکہ' سنہ 2020 کووڈ 19 کی وجہ سے غیرمعمولی برس رہا، جس کی وجہ سے چوطرفہ اتھل پتھل رہی۔ تاہم ہاؤسنگ سیکٹرز نے 2020 کے آخری دو سہ ماہی میں تیزی آئی ہے۔ وبا کی وجہ سے اپنے گھروں کی خواہش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔'