ETV Bharat / briefs

جیل سے کال کرانے والی خاتون ہوم گارڈ معطل

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:21 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ضلع گوتم بودھ نگر ضلع کے لکسور جیل میں خواتین قیدیوں سے پیسے لے کر موبائل فون پر باتیں کرانے والی خاتون ہوم گارڈ انیتا رانا کو معطل کردیا گیا ہے۔

Noida
Noida

خاتون ہوم گارڈ کی خلاف جیل انتظامیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ انیتا رانا چھ سے سات خاتون قیدیوں کو مختلف واٹس ایپ نمبر پر کال کراتی تھی۔ پانچ منٹ کی کال کے لئے سو روپے اور دس منٹ کی کال کے لیے دو سو روپے وصول کرتی تھی۔

اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب خواتین کی بیرک میں تعینات خاتون ہوم گارڈ سے ایک موبائل فون اور چارجر ملا۔ خواتین ہوم گارڈز نے موبائل کپڑوں میں چھپا رکھا تھا اور اس سے 6 سے 7 نمبر پر واٹس ایپ کال کی گئی تھی۔

اس کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل ایکٹ میں ویمن ہوم گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ بھیم سین مکند کے مطابق لکسور جیل کے اندر موبائل فون استعمال کیے جارہے ہیں جس کی شکایت کی بنیاد پر خواتین کی بیرک میں قیدیوں اور ڈیوٹی پر معمور خواتین پولیس اہلکاروں کی تلاشی لی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.