مغربی بنگال میں حکمراں جماعت کولوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ترنمول کانگریس کی بنگال کی کل42 سیٹوں پر جیت درج کرنے پر نظریں مرکوز ہیں۔
البیڑیا پارلیمانی حلقے سےترنمول کا نگریس کے سابق رہنما مرحوم سلطان احمد کی بیوہ ساجدہ احمد کومیدان میں اتارا گیا ہے جبکہ سی پی آ ئی ایم کی جانب سے مقصودہ خاتون اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے ٹالی وڈ اداکار جے بنرجی کواپنا امیدوار بنایا ہے۔
البیڑیا پارلیمانی حلقے میں ووٹرز کی تعداد1448632ہےجس میں مرد وٹرز کی تعداد761951ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد686681 ہے۔
یہاں ہندو اور مسلمانوں کی آ بادی تقریباً برابرہے۔ غیرمسلموں کی آبادی54.87 فیصد ہے جبکہ مسلمانوں کی آبادی 44.79فیصد ہے۔
2014میں سلطان احمد نے الیبڑیا حقلے سے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ان کے انتقال کے بعد آل انڈیا ترنمول کانگریس نے
ضمنی الیکشن میں ان کی بیوہ سجادہ احمد کو میدوار بنایاتھا جس میں انہیں جیت ملی۔
لوک سبھاانتخابات میں ترنمول کانگریس نے ایک بار پھرساجدہ احمد کو امیدوار بنایا۔
ساجدہ احمد انتخابی مہم کی شروعات کرچکی ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق اس بار بھی ان کی جیت طے مانی جا رہی ہے۔ حریف امیدوارمقصودہ خاتون اورجے بنر جی بھی ترنمول کا نگریس کی امیدوار کو سخت چیلنج دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔