مودی آج صبح سوا نو بجے کے بعد بابت پور واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے جہاں اتر پردیش کے گورنر رام نائک، پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینیئر رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
مسٹر مودی نے کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ارچنا کے ساتھ اپنے’آبھار یاترا دورہ اظہار تشکر کی شروعات کیا۔ باضابطہ طریقے سے پوجا کرنے کے بعد وہ بڑا لال پور واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے ہست کلا سنکل گئے جہاں ان کے اعزاز میں منعقد ایک استقبالیہ تقریب میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرکے ان کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بی جے پی صدر امت شاہ، ریاستی صدر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے، پردیش کے کئی وزیر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود رہیں۔
سترہویں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد کو تاریخی جیت دلانے والے مسٹر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں قریب تین گھنٹے رہیں گے۔ پولیس لائن سے کاشی وشوناتھ مندر تک کی سڑک یاترا کے دوران ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دوسری بار بھاری ووٹوں سے وارانسی میں جیت کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد یہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر مودی جذباتی بھی ہوئے اور خوش بھی۔ اپنے رہنما کا کاشی کی عوام نے پھولوں کی بارش کرکے شاندار استقبال کیا۔ اس کے لیے کاشی وشوناتھ مندر کو خاص طریقے سجایا گیا تھا۔