امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیرخارجہ مائیک پومپيو نے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازيو كاسس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے ان باتوں کا اظہار کیا۔
پومپيو نے کہاکہ 'ہم ایران کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے كے لیے تیار ہیں'۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا، تو وہ مذاکرات لے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اس وقت ممکن ہے جب امریکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات چیت شروع کرے اور ایران کو عزت دے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روحانی نے کہاکہ 'اگر وہ ایران کو عزت دیں اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق بات چیت شروع کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کے حق میں ہیں'۔