امریکی جریدے 'فارن پالیسی' نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی محکمۂ دفاع کے اہلکاروں نے حال ہی میں پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔
پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرانے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ایف 16 طیارے اس کے پاس موجود ہیں۔
واضح رہے کہ فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے بعد اس بات کی اطلاع دی ہے۔
بھارت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان سرحد میں گھس کر بمباری کی تھی، اور پاکستان کا ایف 16 مار گرایا تھا۔
بھارت نے ایف 16 کے کچھ ٹوٹے ہوئے حصے بھی امریکہ کو بھیجے تھے، اور کہا تھا کہ یہ میزائل محض ایف 16 سے ہی فائر کی جاسکتی ہے۔
بھارت کی اسی شکایت کے بعد پاکستانی ایئر فورس کے ایف 16 کی گنتی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 27 فروری کو بھارت کا مگ طیارہ تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے۔
بھارت نے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا، جسے اب امریکی رپورٹ نے مسترد کردیا ہے۔