مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بالا بچن نے کہا کہ بھوپال آٹھ سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملہ میں ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کےلیے حکومت پوری کوشش کریگی۔
بچن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور اسے گرفتار کرنے کےلیے پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں کو بھیجی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلدازجلد گرفتار کرلیا جائے گا اور اس معاملے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
اس دوران رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے بھی کملا نگر تھانے علاقے میں واقع متاثرہ کے گھر پہنچ کر گھروالوں سے ملاقات کی۔
وہیں گھروالوں نے الزام لگایا ہے کہ بچی کے گمشدہ ہونے کی اطلاع کل رات نو بجے ہی پولیس کو دی گئی تھی، لیکن اس نے فوری طورپر کوئی کارروائی نہیں کی۔
گھروالوں نے آج میڈیا کے سامنے کہا کہ رات تقریباً گیارہ بجے جب ایک کونسلر نے پولیس کو فون کیا تب وہ حرکت میں آئی اور اس کے بعد بھی اس کا رویہ سنجیدہ نظر نہیں آیا۔
آخر کار آج صبح اس بچی کی لاش گھر سے کچھ ہی دوری پر ایک نالے کے پاس ملی۔
کمسن لڑکی کا ریپ اور قتل - عصمت ریزی
مدھیہ پردیش میں آٹھ برس کی لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔