ریاست جموں و کشمیر کے انتظامیہ کی طرف سے گُجَّر بکروال برادری پر عید کی پابندیوں کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مذمت کی۔
ٹوئٹ کے ذریعے محبوبہ مفتی نے ریاستی انتظامیہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کی 'انتظامیہ ایک کے بعد ایک غیر ضروری فیصلے لے رہی ہے، گُجَّر بکروال برادری اپنے مویشی اب جموں سے سرینگر نہیں لے جاسکتے، یہ انتظامیہ کی بےحسی کا فیصلہ ہے کیونکہ گُجَّر بکروال انتخابی عمل پورا ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے'۔
محبوبہ نے مزید کہا کہ 'اس سلسلے میں ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے بات کی ہے اور انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے'۔
واضح رہے صدیوں سے ریاست کا گُجَّر بکروال طبقہ جموں سے سرینگر اپنے مویشیوں کے ساتھ ہجرت کرتا رہا ہے، حالانکہ سنہ 2014 میں جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے درمیان الحاق کے بعد اس طبقے نے کئی مرتبہ پنے اوپر ہونے والے حملے اور ہراساں ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں، لیکن ان کی نقل و حمل پر پابندی آج پہلی بار لگی ہے۔