عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
پولیس اہلکار کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا۔
تصادم میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کا عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت لقمان کے طور پر ہوئی ہے
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔