پولیس کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز پلخانہ علاقے میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ کے دوران فا ئرنگ اور بم بازی میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں محمد مختار اور محمد اشرف کو ضلع صدر اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔
پولیس کا ایک نوجوان کو گولی ل؛گی ہے جبکہ دو سر ے شخص کو بم کا اسپرنگ لگا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دوسال قبل فاروق عالم نامی کے ایک تاجرنے محمد اختر نام کے ایک کارپنٹر سے کام کرایاتھا۔دولاکھ روپے سے زائدکی ادائیگی کرنی تھی۔
پولیس نے مزیدکہاکہ دونوں کے درمیان ادائیگی کو لے کر کئی مہینوں سے تنازع چل رہا تھا۔گزشتہ محمداختر اور فاروق عالم کے درمیان جھگڑا ہواتھا۔
دونوں کے حامیوں نے علاقے میں فا ئرنگ اور بم بازی کی جس میں دوافرادزخمی ہو گئے ۔
علاقے میں آر اے ایف تعینات ہونے کے باوجود دہشت کا ماحول ہے۔