کرناٹک کے وزیر برائے افزائش مویشیان اور بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بیدر کے کسانوں نے بیدر شوگر فیکٹری کو گنا سربراہ کیا۔ کسانوں کی بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر اس فیکٹری کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کی جائے۔
نگران وزیر نے پربھو چوہان نے متعلقہ عہدیداران سے بات کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2020 ،21 میں کسانوں نے بیدر شوگر فیکٹری کو 13.95 کروڑ کا گنا سربراہ کیا تھا۔
'کسانوں نے میرے علم میں یہ بات لائی ہے۔ فیکٹری انتظامیہ نے بلوں کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو کئی ایک مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
کسانوں کے مسائل سنتے ہوئے نگران وزیر نے شوگر فیکٹری انتظامیہ کو کسان بلوں کی ادائیگی اندرون 14 یوم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ شوگر فیکٹری انتظامیہ نے وزیر کی اس ہدایت کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا شوگر فیکٹری انتظامیہ کو ان کی لاپرواہی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے وزیر پربھو چوہان نے عہدے داران کو ہدایات دی ہے۔