بانڈی پورہ کے گنڈ قیصر گاؤں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے چھت کا ٹین شیڈ گرنے سے ایک کی ایک ٹن کی چادر اس پر گرنے کے بعد ، ایک 42 سالہ سالہ شخص شدید زحمی ہوگیا تھا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
گنڈ قیصر کا رہائشی بشیر احمد کمار آج اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثہ کے بعد بشیر احمد کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں اسے سکمس سرینگر ریفر کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ زخمی شخص تقریبا 17 گھنٹوں تک زندگی کی لڑائی لڑنے کے بعد آج سکمس سرینگر میں آخری سانس لی۔
واضح رہے کل ضلع بانڈی پورہ میں تیز ہواوں کی وجہ سے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔