آر ایس ایس کے اہم کارکن مانے جانے والے اندریش کمار ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں اپنے یک روزہ دورے کے لیے پہنچے جہاں انھوں متعدد تقریبات میں شرکت کی۔
ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ' ایودھیا میں رام مندر تھا، رام مندر ہے، اور رام مندر بنے گا'۔
انھوں نے مزید کہا کہ' مندر کی تعمیر کے لیے ابھی تھوڑا انتطار کرنا ہوگا اس سے پہلے ابھی جموں و کشمیر سے دفعہ 70 اور دفعہ 35 اے کو ختم کروانا ہے جو کہ کشمیر کو ملک سے الگ کرتا ہے ابھی اس سمت میں حکومت نے کام کرنا شروع کردیا ہے اور کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کے لیے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں'۔
اندریش کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال وہ رام مندر بننے کی تاریخ اور وقت کو ابھی نہیں بتاسکتے کیونکہ یہ غیر آئینی ہے اس کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔
انھوں یہ بھی کہا کہ عدلیہ اس پر جلد انصاف کیوں نہیں کررہا ہے عدلیہ کو اس پر جلد سے جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔