سرکاری طیارہ خدمات فراہم کر نے والی کمپنی کی فلائٹ اے آئی۔120فرینکفرٹ میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات 9:15بجے روانہ ہونی تھی لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ پرواز نہیں کرسکا۔
ایئر لائن کے ترجمان دھننجے کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی آگئی تھی جسے ٹھیک کرکے منگل کی دوپہر بعد ساڑھے بجے (ہندستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے) کے قریب بورڈنگ دوبار ہ شروع کردی گئی ہے۔
اس دوران مسافروں نے ایئر لائن کے ملازمین پر بدسلوکی کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ طیارہ سے اتارتے وقت کہا گیا تھا کہ ہوٹل میں ان کے رہنے کا انتظام کیا جائے گا لیکن انہیں ہوائی اڈہ سے باہر ہی نہیں نکلنے دیا گیا۔
ایئر انڈیا کے مسافر فرینکفرٹ میں 20گھنٹے پھنسے رہے
ایئر انڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈہ پر 70سے زائد مسافر تقریباً 24 گھنٹے تک پھنسے رہے۔