ایوینجرس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انڈیا میں ہالی ووڈ فلموں کو بالی ووڈ جتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔
ایوینجرس کے علاوہ بھی ایسی کئی ہالی ووڈ فلمیں ہیں، جو اس سال انڈین باکس آفس پر ریلیز ہوگی۔
'ایوینجرس: اینڈ گیم' کے دھمال کے بعد مارول سینیمیٹک یونیورس ایک اور سپر ہیرو فلم 'اسپائڈر مین: فار فرم ہوم' لے کر آ رہا ہے۔
اس فلم میں پیٹر پارکر اسکول ٹرپ پر یورپ میں نظر آئے گا، جہاں اس کے سامنے کئی مشکلات درپیش ہوں گے۔
جہاں 'اسپائڈرمین ہوم کمنگ' میں پیٹر کے پاس ٹونی اسٹارک تھا، تو اس میں نک فیوری نظر آئیں گے۔
اس فلم میں اسپائڈرمین کا کردار ٹام ہالینڈ ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 2 جولائی کو ریلیز ہوگی ۔