ETV Bharat / bharat

دس کروڑ کووڈ ٹیکہ کاری کے ساتھ یوپی نے قائم کیا ریکارڈ - कोरोना टीकाकरण

ملک میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے کے باوجود عالمی وبا کووڈ۔19 کو قابو کرنے میں کامیاب اترپردیش نے دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

uttar pradesh set a record with 10 crore covid vaccination
دس کروڑ کووڈ ٹیکہ کاری کے ساتھ یو پی نے قائم کیا ریکارڈ
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 10:18 PM IST

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے ہفتہ کو بتایا کہ کووڈ ٹیکہ کے معاملے میں یوپی پہلے سے ہی ملک میں اول تھا جبکہ آج دوپہر تک دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کا ٹیکہ لگانے کا اترپردیش نے دیگر ریاستوں کے لئے ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی شام تک ریاست کی 54.12 فیصدی آبادی نے کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک لے لی تھی۔ کل شام تک 8کروڑ 14لاکھ لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی تھی۔ اسی طرح ایک کروڑ 82لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی تھیں۔ ریاست میں جمعہ کی شام تک کووڈ ویکسینیشن 09کروڑ 97لاکھ سے زیادہ ہوچکی تھی جس نے آج شام تک دس کروڑ کے ہندسے کو عبور کرلیا۔ یہ کسی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 30 اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔ اب تک 07کروڑ 75لاکھ 81ہزار 133نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ یہ ملک کے کسی ایک ریاست میں سب سے زیادہ کی گئی ٹیسٹنگ ہے۔ ریاست میں پازیٹیو شرح 0.01فیصد سے بھی کم ہے اور ریکوری شرح 98.7فیصدی ہے۔

سہگل نے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں دو لاکھ 15ہزار 209نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں صرف 14نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی مدت میں 26مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 16لاکھ 86ہزار 694لوگ کورونا سے پاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو ہوئی کووڈ ٹیسٹنگ میں 67اضلاع میں انفکشن کا کوئی بھی نیا معاملہ نہیں ہے۔ اس وقت ریاست میں 177کورونا مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

وبا کی غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنا ایک بڑا چیلنج: انوراگ ٹھاکر

انہوں نے بتایا کہ کووڈ کی تازہ صورتحال کے مطابق ریاست کے 30اضلاع امیٹھی، امروہہ، اوریا،اجودھیا، اعظم گڑھ، باغپت، بلیا، باندہ، بہرائچ،بجنور،فرخ آباد، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپوڑ،ہردوئی، ہاتھرس، کانپور دیہات، کاس گنج،مہوبہ، مرزاپور، مردآباد، مظفر نگر، پیلی بھیت، رامپور، سنت کبیر نگر، شاہجہاں پور، شاملی، شراوستی،سیتاپور اور سونبھدر میں ایک بھی مریض باقی نہیں ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.