نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 4 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1748 - فرانسیسی کیمیا داں برٹلے کی پیدائش۔
1860 - گوا کے مارگاؤ کے آگسٹینو لورینزو نے پیرس یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ حاصل کی۔ وہ کسی غیر ملکی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بنے۔
1888 - تاریخ داں رمیش چندر مجمدار کی پیدائش ہوئی۔
1910 - بھارت کے آٹھویں صدر جمہوریہ رامسوامی وینکٹارمن کی پیدائش ہوئی۔
1910 - ہندی سنیما اداکار موتی لال کی پیدائش۔
1919ء وزیر اعظم ہند اندرا کمار گجرال کی پیدائش۔
1952 - انگلینڈ میں اسموگ کی گھنی تہہ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت۔
1959- بھارت اور نیپال کے درمیان گنڈک آبپاشی اور پاور پروجیکٹ پر دستخط۔
1962 - ہندی کے سرکردہ مصنف اناپورنانند کی موت۔
1971 - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
1971 - بھارت نے پاکستان بحریہ اور کراچی پر حملہ کیا۔
1977ء مصر کے خلاف عرب محاذ قائم ہوا۔
1984- حزب اللہ کے دہشت گردوں نے کویت ایئر لائن کے طیارے کو ہائی جیک کر کے چار مسافروں کو ہلاک کر دیا۔
1995 - امریکہ ڈیوس کپ میں چیمپئن بنا۔
2003-اشوک گہلوت 12ویں راجستھان قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
2004- پیرو کی ماریا جولیا مانٹیلا گارسیا مس ورلڈ منتخب ہوئیں۔
2006- فلپائن کے ایک گاؤں میں طوفان کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔
2008- ممتاز مورخ رومیلا تھاپر کو کلوزاعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
2012- شام میں مارٹر حملے میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔
یو این آئی