نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 28 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1627ء مغل بادشاہ جہانگیر کا انتقال ہوا۔
1848 - اسپین کی پہلی ریلوے بارسلونا اور ماتارو کے درمیان شروع ہوئی۔
1867- وویکانند کی ساتھی، استاد اور سماجی کارکن سسٹر نویدیتا کی پیدائش ہوئی۔
1886 - امریکی صدر گروور کلیولینڈ نے اسٹیچو آٖف لبرٹی (مجسمہ آزادی) کو قوم کے نام وقف کیا۔
1891 - جاپان میں آئے زلزلے سے 7300 افراد ہلاک ہوئے۔
1918 - آسٹریا اور ہنگری کی علیحدگی کے بعد چیکوسلواکیہ آزاد ہوا۔
1930 -ہندی فلموں کے مشہور نغمہ نگار اور شاعر انجان کی پیدائش ہوئی۔
1940 - دوسری جنگ عظیم میں اٹلی نے یونان پر حملہ کیا۔
1942 - الاسکا ہائی وے بنایا گیا۔
1954 - ارنسٹ ہیمنگوے کو ادب کےنوبل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1955 - مصر اور سعودی عرب نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
2004 - بیجنگ میں 4000 سال پرانے مقبرے دریافت ہوئے۔
2005 - چیکوسلواکیہ مکمل طور پر آزاد ہوا۔
2009 - پاکستان کے پشاور میں ہوئے ایک بم دھماکے میں 117 افراد ہلاک، 213 زخمی ہوئے۔
2012 - جرمنی کے سیباسٹین ویٹل نے فارمولا ون انڈین گراں پری خطاب جیتا۔
2014 - آسٹریلیا نے ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک کے تمام ویزوں پر پابندی عائد کی۔
2016 - گوا کی دوسری وزیر اعلیٰ ششی کلا کاکوڈکر کا انتقال ہو ا۔
2019- چلی کے صدر نے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کیا۔
یو این آئی