ETV Bharat / bharat

Theft Case in Aurangabad اے ٹی ایم توڑ کر آٹھ لاکھ روپے کی چوری - اے ٹی ایم توڑ کر آٹھ لاکھ روپئے کی چوری

اورنگ آباد شہر کے پڑے گاؤں علاقے میں اے ٹی ایم کو توڑ کر چور 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لے کر فرار ہو گئے، ساتھ ہی ان چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو جلا بھی دیا۔ Incidents of theft in Aurangabad

اے ٹی ایم توڑ کر آٹھ لاکھ روپئے کی چوری
اے ٹی ایم توڑ کر آٹھ لاکھ روپئے کی چوری
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 12:19 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے پڑے گاؤں علاقے میں ایک نجی کمپنی کے اے ٹی ایم کو توڑ کر چوروں نے آٹھ لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ انسپکٹر کیلاش دیشمانے نے بتایا کہ اس معاملے میں چھاؤنی پولیس تھانے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ دراصل اورنگ آباد شہر کے پڑے گاؤں علاقے میں اے ٹی ایم کو توڑ کر چوروں نے 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لیکر فرار ہو گئے، ساتھ ہی ان چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو جلا بھی دیا۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کی گئی۔

جانکاری کے مطابق شری کانت پوار کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق وہ گزشتہ دو ماہ سے ہٹاچی پیمنٹ سروسز چنئی نامی کمپنی میں بطور منیجر کام کر رہے ہیں۔ کمپنی نے انڈس انڈ بینک کا اے ٹی ایم پڑے گاؤں کے علاقے میں لگایا ہے۔ کیش لوڈر کے طور پر کام کرنے والے مکیش لکمل نے فون کر کے اطلاع دی کہ بینک کی اے ٹی ایم مشین ٹوٹ گئی ہے اور جزوی طور پر جل بھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں نقدی نہیں تھی۔ The theft of eight lakh rupees by breaking the ATM

مزید پڑھیں:۔ ATM Looted in Budgam بڈگام میں نامعلوم لٹیروں نے رقم سمیت اے ٹی ایم مشین اڑا لی

پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ ہمیں اے ٹی ایم سے رقم چوری ہونے کی اطلاع ملی، اس کے مطابق 100 روپے کے چار نوٹ، 200 روپے کے 10 نوٹ، 500 روپے کے ایک ہزار 595 اور 2000 روپے کے چھ نوٹ تھے۔ اس سے واضح ہے کہ چور اے ٹی ایم توڑ کر 8لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ سب انسپکٹر امباداس مور انسپکٹر کیلاش دیشمانے کی رہنمائی میں کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔ چوری کی واردات کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ ہٹاچی کمپنی کے انڈس انڈ بینک کے اے ٹی ایم میں سی سی ٹی وی بھی نہیں ہے، اس لیے پولیس کو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔ اس واقعہ کی وجہ سے اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کا معاملہ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.