آل انڈیا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ میں تقسیم کرنے والی طاقتوں کو مسترد کرنے اور خوشحال کیرالہ کے لئے کانگریس کے زیر قیادت یو ڈی ایف اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
سونیا گاندھی نے پیر کی دیر رات جاری ایک بیان میں کہا کہ کیرالہ کے عوام کو ریاست کی خوشحالی اور جمہوری اقدار، معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے یو ڈی ایف کو ووٹ دینا چاہئے۔ یو ڈی ایف کو ووٹ دینے کا مطلب سمجھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین، غریبوں اور کمزور لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کیرالہ کے عوام سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کو مسترد کردیں گے اور یو ڈی ایف کو ووٹ دے کر پولرائزیشن کی سیاست کرنے والوں کو جواب دیں گے۔