ETV Bharat / bharat

یو پی ایس سی کا آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کو راحت نہیں - یو پی ایس سی آخری موقع گنوا چکے امیدوار

سپریم کورٹ نے یو پی ایس سی امتحان دینے کا آخری موقع گنواچکے امیدواروں کو ایک اور بار امتحان دینے کی عرضی مسترد کردی ہے۔

یو پی ایس سی: آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کو راحت نہیں

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 4:33 PM IST

سپریم کورٹ نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے اکتوبر 2020 میں ہوئے امتحان میں آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کو ایک اور موقع دینے سے متعلق عرضی بدھ کو خارج کردی۔

جج اے ایم خانولکر، جج اندو ملہوترا اور جج اجے رستوگی پر مشتمل بنچ نے کورونا کی وبا اور اس سے متعلق لاک ڈاون کی وجہ سے ہوئی مشکلات کا حوالہ دیکر ایک اور موقع دیئے جانے کی درخواست مسترد کردی۔

عرضی گزاروں نے دلیل دی تھی کہ وبا کی وجہ سے ان کی تیاری متاثر ہوئی ہے اس لئے انہیں ایک اور موقع دیا جانا چاہئے۔

بنچ کی طرف سے جج اے ایم رستوگی نے فیصلہ کوآپریٹیو پارٹ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے کہاکہ درخواست مسترد کئے جانے کے اسباب کی تفصیلات فیصلے میں دی جائیں گی۔ اس درمیان عدالت عظمی نے معاملہ کی وکیل انوشری کپاڑیہ کے دلائل کی تعریف کی۔ عدالت نے گزشتہ نو فروری کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.