ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف اورنگ آباد ڈیویژنل کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا
دیا گیا۔ اس احتجاج میں شہر کی تمام ملی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا کلیم الدین صدیقی اور عمر گوتم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف اورنگ آباد میں علما اور سیاسی و سماجی قائدین نے ڈیویژنل کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، اس موقع پر علما و سیاسی رہنماوں نے احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں اترپردیش حکومت کے اقدام کو ظلم اور زیادتی سے تعبیر کیا۔
مزید پڑھیں:۔ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر آئینی ہے: آل انڈیا امامس کونسل
علماء کا کہنا ہے کہ ملک میں نفرت کی سیاست کے لیے مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جو کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے، اس موقع پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے علماء کو یقین دلایا کہ ان کی ایک کال پر پو را شہر لبیک کہے گا، اس احتجاجی دھرنے میں ملک کی مختلف تنظیموں نے حصہ لیا۔