وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تاریخی چار روزہ دورہ امریکہ کے اختتام کے بعد ہفتہ کو وطن کیلئے روانہ ہو گئے۔
اپنے دورہ امریکہ کے دوران نریندر مودی نے کواڈ سمٹ میں شرکت کی، کواڈ اتحادیوں سے ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن سے خطاب کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ’’ ایک تاریخی دورے کا اختتام، یادگار دوطرفہ اور کثیرالجہتی پروگرام‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری اقوام متحدہ کی موزونیت اور ساکھ کو بچائے: مودی
وزیر اعظم مودی نے پہلی بار واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں سمیت کچھ اعلیٰ امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔
یو این آئی