کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون کے نیولینڈ گراونڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ ٹو کے ایک اہم میچ میں پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کو رواں ورلڈ کپ ٹی 20 میں پہلی جیت کی تلاش تھی۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ وکٹ کیپر بلے با منیبہ علی اور جویرا خان نے اننگ کی ٹھوس شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 44 رنوں کی شراکت کی۔
-
"Muneeba is having some fun" 🥳
— ICC (@ICC) February 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
This shot from Muneeba Ali Siddiqui is one of the moments that could be featured in your @0xFanCraze Crictos Collectible packs!
Visit https://t.co/8TpUHbQQaa to own iconic moments from the #T20WorldCup pic.twitter.com/XPuKfHR3An
">"Muneeba is having some fun" 🥳
— ICC (@ICC) February 15, 2023
This shot from Muneeba Ali Siddiqui is one of the moments that could be featured in your @0xFanCraze Crictos Collectible packs!
Visit https://t.co/8TpUHbQQaa to own iconic moments from the #T20WorldCup pic.twitter.com/XPuKfHR3An"Muneeba is having some fun" 🥳
— ICC (@ICC) February 15, 2023
This shot from Muneeba Ali Siddiqui is one of the moments that could be featured in your @0xFanCraze Crictos Collectible packs!
Visit https://t.co/8TpUHbQQaa to own iconic moments from the #T20WorldCup pic.twitter.com/XPuKfHR3An
جویرا خان چھ رنوں کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہو گئی۔ کپتان بسمہ معروف بھی 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔55 رنوں کے مجموعی اسکور پر دو وکٹ گنوانے کے بعد منیبہ علی اور ندا ڈار نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نا صرف ٹیم کو بحران سے نجات دلایا بلکہ 101 رنوں کی شاندار سنچری شراکت داری ببی نبھائی۔ منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رن بنائی۔ منیبہ علی پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنینشل مقابلوں میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی منیبہ علی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے خواتین عالمی مقابلوں میں سنچری بنانے کا عاعزاز حاصل کیا۔
ندا ڈار 28 گیندوں پر دو چکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنوں کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ن165 رن بنائے۔ پاکستان کے 165 رنوں کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ائرلینڈ کی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی اور دس رنوں کے مجموعی اسکور پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا۔پاکستان کی عمدہ بالنگ کے سامنے ائرلینڈ کی ٹیم ٹک نا سکی اور 16.3 اوورز میں 95 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔ائرلینڈ کی جانب سے اورلا پریندرگسٹ31 رن،ایلیمار رچرڈسن28 رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔اس کے علاوہ دیگر بلےباز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:India Beat West Indies ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرایا
پاکستان کی جانب سے نصرہ سندھو نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے چار وکٹ حاصل کئے ۔ ندا ڈار اور سعدیہ اقبال کو دو دو جبکہ ثنا فاطمہ اور طبیہ حسین کو ایک ایک وکٹ ملا،پاکستان کی ٹیم اس بڑی جیت کے ساتھ خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں دو میچوں میں ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ 2 پوائنٹ کی بدولت تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔