ETV Bharat / bharat

Tara Air Plane Found Crashed: نیپال میں تباہ ہونے والے طیارہ کا ملبہ مل گیا

author img

By

Published : May 30, 2022, 12:11 PM IST

تقریباً چھ گھنٹے بعد نیپال کے لاپتہ طیارہ مستانگ کے کوانگ میں ملبہ پایا گیا۔ Nepal Missing Plane Found طیارہ میں چار بھارتی سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ نے اس کی تصدیق کی۔

نیپال میں تباہ ہونے والے طیارہ کا ملبہ مل گیا

کھٹمنڈو: گزشتہ کل لاپتہ ہوئے تارانامی طیارے کا ملبہ نیپال کے مستانگ ضلع کے تھسانگ-2 سے مل گیا ہے۔ حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ نیپالی فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے کہا کہ تلاش اور بچاو ٹیم نے پیر کی صبح جائے حادثہ کا پتہ لگایا لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ طیارے کا ملبہ علاقے میں واقع ایک تلہٹی میں بکھرا ہوا ملا۔چیف ڈسٹرکٹ آفیسر مستنگ نیترا پرساد شرما نے کہا کہ جائے حادثہ کا پتہ مقامی لوگوں سے موصول ہونے والی معلومات کی مدد سے لگایا گیا ہے جو یارشگمبا (کیٹرپلر فنگس) کو جمع کرنے کے لیے علاقے میں گئے تھے۔ اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکی۔ Missing Tara Air plane found crashed

مزید پڑھیں:۔ Nepal Missing Plane Found: نیپال کے لاپتہ مسافر طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ

نیپال کی فوج نے اتوار کی شام کہا کہ اندھیرا اور خراب موسم کی وجہ سے تلاش اور بچاو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ آج صبح فضائی اور زمینی سطح پر دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پوکھرا ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا تارا ایئر کا طیارہ اتوار کی صبح لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 19 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ فضائی کمپنی کے مطابق مسافروں میں 13 نیپالی، چار بھارتی اور دو جرمن شہری شامل تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.