ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ 24 سے 29 نومبر تک بحرین اور متحدہ عرب عمارات کا دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کے مطابق ایس جے شنکر کا 24-25 نومبر کو بحرین کا دورہ بطور وزیر خارجہ اس ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

Jaishankar
Jaishankar
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 2:03 AM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر 24 سے 29 نومبر تک بحرین، متحدہ عرب امارات اور سیشل کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق اس دوران وزیرخارجہ اپنے ہم منصبوں اور ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایس جے شنکر کا 24-25 نومبر کو بحرین کا دورہ بطور وزیر خارجہ اس ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ وہ بحرین کے وزیر اعظم پرنس خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کے انتقال پر بھارتی حکومت اور عوام کی طرف سے ذاتی طور پر اظہار تعزیت پیش کریں گے۔ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کا 11 نومبر کو انتقال ہو گیا تھا۔

اس دوران جے شنگر باہمی امور کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ بحرین میں 350،000 سے زیادہ بھارتیہ باشندہ ہیں اور دونوں ممالک نے کووڈ 19 وبائی امراض کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ ہوائی ببل انتظام کے تحت دونوں ممالک کے درمیان پروازیں چل رہی ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جے شنکر 25 سے 26 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ وہ 26 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین تعاون کو آگے بڑھائیں گے اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کورونا وبائی امراض کے خاتمے کے بعد بھارتیہ بانشندہ کس طرح متحدہ عرب عمارات میں اپنی ملازمت دوبارہ شروع کریں گے، وزارت داخلہ اس کے متعقل بھی بات چیت کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد بھاتی متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران اعلیٰ سطح کے قریبی رابطے برقرار رکھے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وبائی امراض کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے بات کی ہے۔ وزارت داخلہ نے پچھلے چند مہینوں میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے بھی متعدد بار بات کی ہے۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں جے شنکر 27 سے 28 نومبر کو سیشل کا دورہ کریں گے۔ وہ سیشل کے نومنتخب صدر ویل رامکلاوان سے ملاقات کریں گے تاکہ وہ وزیر اعظم مودی کی مبارکباد پیش کریں اور بھارت سیشل دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ان سے نئی حکومت کی ترجیحات اور ان کی راہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.