اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کی صحت خراب ہوگئی ہے۔ انہیں لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان ڈاکٹر شریکیش سنگھ کے مطابق کلیان سنگھ کی طبیعت مستحکم ہے۔ ان کی کرینٹائن (Creatinine) میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے خاص رہنماؤں میں شامل رہے کلیان سنگھ جو کہ اس وقت اترپردیش کے وزیر اعلی تھے، وہ بابری مسجد کے انہدام کو لیکر ان دنوں کافی سرخیوں میں تھے۔ کلیان سنگھ جون 1991 میں اتر پردیش کے وزیر اعلی منتخب کیے گئے تھے۔
بابری مسجد کے انہدام کے بعد انہوں نے اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے 6 دسمبر 1992 کو وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن کلیان سنگھ ستمبر 1997 سے نومبر 1999 تک ایک بار پھر اتر پردیش کے وزیر اعلی بنے۔
غور طلب ہے کہ کلیان سنگھ نے 4 ستمبر 2014 کو راجستھان کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ جنوری 2015 میں انہیں ہماچل پردیش کے گورنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوپی ضلع پنچایت صدور انتخاب: بی جے پی کی ریکارڈ 67 سیٹوں پر جیت