ETV Bharat / bharat

Fire Cracker Factory Blast کانچی پورم میں فائر کریکر فیکٹری میں دھماکہ، نو ہلاک

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 9:37 PM IST

Updated : Mar 22, 2023, 10:25 PM IST

کانچی پورم کے فائر کریکر فیکٹری میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے نو مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف اب تک 10 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے اور انہیں کانچی پورم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کانچی پورم میں فائر کریکر فیکٹری میں دھماکہ، نو ہلاک

کانچی پورم: ریاست تمل ناڈو کے کانچی پورم میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ دراصل کانچی پورم کے ایک فائر کریکر فیکٹری میں دھماکہ ہو گیا۔ اس دھماکہ میں اب تک نو مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ بھوپتی (عمر 57)، مروگن (عمر 40)، ششی کلا (عمر 35)، دیوی (عمر 32)، سدرشن (عمر 31)، ودیا (عمر 30) اور تین نامعلوم افراد دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ اس معاملے میں چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے مرنے والوں کے لواحقین کو تین تین لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے چیف منسٹر جنرل ریلیف فنڈ سے دینے کا حکم دیا ہے۔

نریندرن فائر ورکس کے نام سے ایک پٹاخہ تیار کرنے والا پلانٹ 20 سال سے زیادہ عرصے سے کانچی پورم کے کوروویملائی والالتھوٹم علاقے میں موجود ہے۔ فائر کریکر فیکٹری میں مختلف قسم کے پٹاخے تیار کیے جاتے ہیں۔ آج حسب معمول اس گودام میں 30 سے ​​زائد لوگ کام کر رہے تھے۔ ایسے میں اس پٹاخے کے گودام میں اچانک زوردار شور کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد کانچی پورم فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی۔ متاثرین کو بچانے کے لئے رسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

وہیں اس معاملے میں نریندرن فائر ورکس فائر پٹاخوں کے مالک نریندرن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں تمل ناڈو کے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈپارٹمنٹ کے وزیر انبراسن نے ذاتی طور پر 11 لوگوں سے ملاقات کی، جنہیں کانچی پورم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے دوران چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ وہیں دوسری طرف اب تک 10 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے اور انہیں کانچی پورم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق مزید چار افراد علاج کے بغیر دم توڑ چکے ہیں۔ باقی چار افراد زیر علاج ہیں۔ اس دھماکے میں اب تک 2 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں پولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مگرال پولیس نے دھماکے کے حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bomb Explosion In Kannur کیرالہ میں بی جے پی کارکن کے گھر میں دھماکہ، دو زخمی

Last Updated : Mar 22, 2023, 10:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.