اتر پردیش کے ضلع کانپور میں اتوار کی رات ایک بے قابو الیکٹرک بس نے کئی لوگوں کو روندا جس کے نتییجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کانپور (ایسٹ) کے ڈی سی پی پرمود کمار نے بتایا کہ حادثہ ٹاٹ مل چوراہے کے قریب پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بے قابو الیکٹرک بس نے کئی گاڑیوں اور راہگیروں کو روند ڈالا۔ اس حادثے میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ Bus Mows Down Bystanders in Kanpur
ڈی سی پی پرمود کمار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ایمبولینس کو موقع پر بھیجا گیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ اس حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بس ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ اور راجستھان میں سڑک حادثہ، 20 ہلاک
موصولہ اطلاع کے مطابق ٹاٹ مل چوراہے کے قریب تیز رفتار الیکٹرک بس بے قابو ہوگئی اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد سامنے کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد بے قابو بس نے سامنے سے آنے والے کئی راہگیروں کو روند ڈالا۔
وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'کانپور سے سڑک حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری مکمل ہمدردی شامل ہے۔ دعا ہے کہ تمام زخمی جلد صحت یاب ہوجائیں۔