وادی کشمیر میں نا معلوم مسلح افراد کے ہاتھوں عام شہریوں کو ہلاک کئے جانے کے خلاف آج قومی دارلحکومت دہلی کے جنتر منتر پر کشمیری پنڈتوں کی جانب سے کینڈل مارچ نکالاگیا -
واضح رہے کہ دو دن قبل سرینگر کے عیدگاہ کے اندرون علاقے سنگم میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیاتھا۔ اس حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون استاد ہلاک ہوئے تھے جن کی شناخت ستیندر کور اور دیپک چند کے طور پر کی گئی تھی ۔
مزید پڑھیں:پرنسپل ستیندر کور کی لاش گھر پہنچتے ہی پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا
ان حملوں کے خلاف خطہ کے مختلف مقا مات پر احتحاج کیاگیا ہے۔