ETV Bharat / bharat

Naqvi On Opposition Parties: مودی فوبیا کے شکار لوگوں کا عوام چھومنتر کریں گے، نقوی

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 4:53 PM IST

آزادی کے امرت مہوتسو پر منعقد پروگرام میں حصے لینے آئے نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی محنت کے نتیجے اور تپسیا کی طاقت کو 'گھسے پٹے پالیٹکل نظام' نہ کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے شکست دے سکتے ہیں۔ Naqvi On Opposition Parties

Etv Bharat
Etv Bharat

بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مہنگائی کے مسئلے پر کالے کپڑے پہن کر کئے گئے کانگریس کے احتجاجی مظاہرے پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اپوزیشن'مودیا فوبیا' کے سیاسی مرض سے متاثر ہے اور عوام ایسے لوگوں کے 'کالے ۔گورے منتر کو چھومنتر' کر دیں گے۔ Naqvi On Opposition Parties

آزادی کے امرت مہوتسو پر یہاں منعقدہ پروگرام حصے لینے آئے نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی محنت کے نتیجے اور تپسیا کی طاقت کو'گھسے پٹے پالیٹکل نظام' نہ کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے شکست دیا جاسکتا ہے۔ نقوی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر طنز کسا اور کہا'اپوزیشن میں دو درجن وزیر اعظم کے امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ ابھی سے بن گئی ہے۔ اسے کہتے ہیں بغیر ویکنسی کے رونا۔

انہوں نے کہا کہ تمام طرح کی سیاسی عدم برداشت اور من گڑھت الزامات کے باوجود وزیر اعطم نریندر مودی'مجموعی ترقی،ہمہ گیر بااختیاری' کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے لیے ملک کی سکیورٹی اور احترام ہی قومی پالیسی ہے اور ہر ضرورت مند کی فلاح قومی مذہب ہے۔

نقوی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75سال پورے ہونے کی مناسبت سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت'ہر گھر ترنگا مہم'کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مہم ملک کے لوگوں کو اپنی سنہری وراثت اور تاریخ سے جوڑنے میں اہم کردار نبھا رہی ہے۔ اس لیے آزادی کا امرت مہوتسو ایک عوامی تحریک کی شکل لے رہا ہے۔ نقوی نے مہاتما گاندھی اسٹیڈیم (فیزیکل گراونڈ) میں منعقد شاندار 'ترنگا۔پتنگ پروگرام' میں حصہ لیا جہاں 75 پتنگیں اڑا کر ترنگے کو سلام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Population growth not religion problem: آبادی میں اضافہ مذہب کی نہیں ملک کی مصیبت برلا

اس موقع پر نقوی نے رام پور کے ٹانڈا میں کثیر المقاصد(خاتون ہیلتھ کئیر ، کھیل میدان، امرت سرور) کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ ٹانڈا میں اترپردیش ادیوگ ویاپار پرتندھی منڈل کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.