وزیر اطلاعات جارج روڈریگزنے کہا'جمعرات اور جمعہ کو مقررہ بات چیت کے لیے جوآن گوائیڈو کی سربراہی والا اپوزیشن کا وفد پہلے ہی بارباڈوس میں ہے۔
ٹرمپ حکومت کی طرف سے ہماری معیشت، تجارت اور خزانہ کو غیر قانونی طریقے سے روکنے کے معاملے پر اپوزیشن وفد کے پرتشدد رویہ کو دیکھتے ہوئے صدر نکولس نے بات چیت ملتوی کر دی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ان ایشوز پر مؤثر طریقے سے بات چیت کے بعد پھر شروع کرنے کے لیے تیار ہے جو ملک کے لوگوں کے مفاد میں ہو۔