اتراکھنڈ حکومت نے منگل کے روز سوشل ویلفیئر آفیسر دیپانکر گلڈیال کو ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے ، جنہوں نے ضلع ٹہری گڑھوال میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذریعہ بین مذہبی شادی کو فروغ دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت نے بین المذاہب شادیوں کو فروغ دینے کی اسکیم سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا حکم دینے کے ایک ہفتے بعد منگل کے روز حکومت نے سوشل ویلفئیر افیسر کا تبادلہ کردیا ہے۔
دپیانکر گلڈیال کو ضلع ٹہری گڑھوال میں بطور سوشل ویلفیئر آفیسر تعینات کیا گیا تھا اور جس کے بعد اب ان کا تبادلہ ہلدوانی نینی تال میں کردیا گیا ہے جہاں اب وہ سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ 18 نومبر کو ٹہری گڑھوال کے ضلع سماجی بہبود کے افسر دپیانکر نے گلڈیال نے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی۔جس میں بین المذاہب شادی کرنے والے جوڑے کو محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے 50 ہزار رؤپئے دینے کی بات کہی گئی تھی۔لیکن اس معاملے کے زیر بحث آنے کے بعد وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت نے اس معاملہ کی جانچ کرنے کا حکم جاری کیا۔ویر اعلی نے کہا کہ اس کی جانچ کی جائیگی کہ کن حالات میں یہ پریس ریلیز جاری کیا گیا۔
راوت نے 23 نومبر کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔