گجرات کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) شیوا نند جھا نے گجرات میں 34 پولیس انسپکٹر (پی آئی) اور 50 سے زائد پولیس سب انسپکٹر (پی ایس او) کے تبادلے کا حکم جاری کیا ہے۔
اسں غیر متوقع حکم کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اسی اثنا میں پولیس انسپکٹر کے تبادلے کے احکامات کا اعلان کیا گیا۔
گجرات کے ضلع مغربی کچھ میں خدمات انجام دینے والے پانچ پی آئی افسران کو کچھ کے باہر ٹرانسفر کیا گیا تو دوسرے اضلاع سے دو پی آئی کو مشرقی کچھ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق ٹرانسفر کیے گئے پی آئی اور پی پی ایس آئی میں سے ضلع کچھ کے نکھترا پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے پی آئی جے کے راٹھور کو گاندھی نگر، جکھو مرین پی آئی وی کے خانٹنی کو کھیڑا، مندرا ہ پی آئی پی کے پٹیل کو احمدآباد شہر، لوکل انٹیلیجنس برانچ میں انجام دینے والے بی آر ڈانگر کو راج کوٹ اور نلیہ سرکل پی آئی اے ایل مہتا کو احمدآباد شہر میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
احمدآباد شہر میں خدمت انجام دینے والے پی آئی ایم ایم جاڑیجہ، انٹلیجنس پی آئی ایس این کارنگیا کو مشرقی کچھ میں ٹرانسفر کیا گیا ہیں جب کہ ایک حکم نامے کے مطابق احمدآباد شہر میں پی ایس آئی کے کی حیثیت سے کام کرنے والے یوراج سنگھ، کے گوہل اور بھروچ پی ایس آئی کانجی رانا کو مشرقی کچھ میں ٹرانسفر نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: احمدآباد: شدید گرمی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار
اس حکم کے بعد خود محمکہ پولیس میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ہے۔