صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر کا بھی درشن کریں گے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صدر جمہوریہ کے پروگرام میں شریک اعلی عہدیداروں اور دیگر افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے۔
ایئر انڈیا ون بوئنگ 777 ایئر کرافٹ کا دوسرا خصوصی طیارہ ہے، جو خصوصی طور پر ملک کے سربراہان جیسے صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم کے ملکی اور غیر ملکی دورے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا پہلا طیارہ یکم اکتوبر کو ہندوستان آیا تھا۔ ان طیاروں کو کسٹمائز کرنے کا کام امریکہ کے شہر ڈلاس میں کیا گیا ہے۔ ان طیاروں کے لیے بھارت نے بوئنگ کمپنی کے ساتھ 2018 میں سودا کیا تھا۔
ان طیاروں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بغیر کسی پڑاؤ امریکہ سے ہندوستان پرواز بھر سکتے ہیں۔ یہ ملک کے تینوں معززین افراد کے لئے وقف طیارے کا پہلا سیٹ ہوگا۔ ان طیاروں کی آمد سے پہلے تک ایئر انڈیا کے طیارے تینوں معززین کے دورے کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ ایئر انڈیا ون-بی 777 کی افتتاحی پرواز پر چنئی روانہ - ایئر انڈیا کے طیارے
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ سویتا کووند منگل کی صبح ایئر انڈیا ون-بی 777 طیارے کی افتتاحی پرواز پر چنئی کے لئے روانہ ہوئے۔