ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے ان خواہشمند ممالک کا خیر مقدم کیا جو ہندوستان کے ساتھ کاروبار کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی کثیر جہتی معاہدے پر دستخط کرتے وقت غیرجانبداری اور تعاون کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اسی وجہ سے ہندوستان نے علاقائی اقتصادی وسیع پارٹنرشپ میں حصہ نہیں لیا۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ دو طرفہ یا کثیر جہتی معاہدوں کے لئے منصوبہ بندی کے لئے ڈجیٹل طور پر جڑنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
مسٹر گوئل نے دیگر ممالک سے کوورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے میں تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت ہندوستان میں رہ رہے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اوران کی بہتری کو یقینی بنا رہی ہے۔