بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ نقادوں کے اچھے تبصرے سے ڈر جاتے ہیں. سلمان خان کی فلم بھارت عید کے موقع پر 5 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست مظاہرہ کررہی ہے۔ اب تک 180 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔ سلمان نے مزید کہا کہ مداحوں نے میری فلم کو پسند کیا۔میرے لئے یہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میری فلموں کو نقاد کتنے اسٹار دیتے ہیں۔
سلمان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ نقاد جب ان کی فلموں پر اچھے تبصرے کرتے ہیں تو وہ کیا محسوس کرتے ہیں۔ سلمان نے جواب دیا کہ میں ڈر جاتا ہوں کیونکہ ان کا پیمانہ ناظرین کی سوچ سے کبھی میل نہیں کھاتی۔
سلمان نے کہا میں جو بھی فلمیں کرتا ہوں اس کی اسکرپٹ اچھی ہوتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ بھی فلم دیکھنے تھیٹر آئیں و ہ اپنے مسائل کو بھول کر فلم دیکھنے آئیں اور تفریح کریں ۔ وہ تھیٹر سے ایک اچھے انسان بن کر نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سبھی باتوں کا دھیان رکھ کر فلمیں کرتا ہوں۔
سلمان نے کہا میری فلموں کی کامیابی کا پیمانہ باکس آفس پر ہوئی کمائی سے ہوتا ہے جو نظر آتا ہے کہ لوگوں کو فلم پسند آئی یا نہیں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی نقاد نے میری فلم کو کتنے پوائنٹس دیئے یا میرا مذاق اڑایا۔