ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور دیوبند علاقے کے نصراللہ پور کی رہنے والی فرحین نے اپنے شوہر پر نشے کی حالت میں مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
متأثرہ نے بتایا کہ دونوں فریق کی پنچایت نے دونوں کو علیحدگی اختیار کرنے کی بات کہی تھی، لیکن اس کے شوہر نے دوبارہ مارپیٹ نہ کرنے کی شرط پر فرحین کو گھر لے آیا، لیکن شوہر نے دوبارہ مارپیٹ کی شروعات کر دی۔
خاتون کا الزام ہے کہ مارپیٹ سے پریشان ہو کر وہ اپنی بہن کے گھر رہنے لگی، لیکن گزشتہ 17جون کو اس کا شوہر نشے کی حالت میں اس کی بہن کے گھر آیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا۔
فرحین نے جب اس کی شکایت اپنی ساس سے کی تو ساس نے فرحین کو نہ صرف گھر میں رہنے سے منع کر دیا بلکہ گھر واپس آنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
اس سلسلے میں متأثرہ خاتون نے شوہر اور ساس کے خلاف پولیس میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔