ETV Bharat / bharat

'ایودھیا کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا' - امید جتائی کہ رام جنم بھومی

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ رام جنم بھومی اور بابری مسجد زمین تنازع معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں آئے گا۔

راشٹریہ سوم سیوک سنگھ
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 12:07 AM IST

آر ایس ایس کے رہنما بھیا جی جوشی نے بھونیشور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'سپریم کورٹ میں ایودھیا کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'شروع سے ہماری کوشش رہی ہے کہ فیصلہ رام مندر کے حق میں آئے۔ یہ قانونی معاملہ ہے کہ اس جگہ پر کس کا حق ہوگا۔ اب ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں جو ایک ماہ کے اندر آئے گا۔

جوشی اکھل بھارتیہ کاریہ کاری منڈل کے تین روزہ پروگرام کے اختتام پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس اجلاس میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی شرکت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم عدالت کے فیصلے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ فی الحال ہم امید کرتے ہیں کہ فیصلہ ہندو برادری کے حق میں آئے گا'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ثالثی کمیٹی نے اپنے طے وقت پر حل نہیں دیا'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.