احمد پٹیل نے راہل گاندھی کے استعفیٰ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے پارٹی کو بلندی پر لے جانے کے لیے ہمیشہ قابل ستائش کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد سے راہل گاندھی پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔
راہل گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بارپھرواضح کیا ہے کہ وہ اب پارٹی کے صدرنہیں ہیں۔ حالانکہ کانگریس پارتی ورکنگ کمیٹی نے ابھی ان کے استعفے کو منظور نہیں کیا ہے۔
احمد پٹیل سمیت کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی راہل گاندھی کے استعفیٰ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی کارکنان کو اُن کے مشورے اور رہنمائی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں راہل گاندھی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور اُن کے پارٹی کے صدر کے طور پر واپس آنے کی امید ظاہر کی۔
راہل گاندھی نے 2017 میں کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔