مظاہرین میں شامل امیدواروں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو اور گورنر صاحب اپنا وعدہ پورا کرو کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین میں جموں کے امیدوار بھی شامل تھے ۔محکمہ پولیس میں بطور کانسٹبل امیدورا عرضی داخل کرچکے امیدواروں نے کہا کہ ہمارےوالد مذکورہ پولیس محکمہ میں کام چکے ہے اور ان میں سے کئی لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔
اس وقت کی حکومت کے تحت ہمیں ایس آر او 43/376 نے آج سے تین سال پہلے ایک محکمہ میں بھرتی کرنے کی اسکیم کا ا علان کیا تھا ۔
تمام کاغذی کارروائیوں کے بعد آج تک بھی ہماری بھرتی نہیں ہوپائی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا جائے ۔