ETV Bharat / bharat

دہشت گردی کے خلاف اتحاد ضروری: مودی

شکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی سے پاک دنیا کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے جانے پر زور دیا۔

دہشت گردی کے خلاف اتحاد ضروری: مودی
author img

By

Published : Jun 14, 2019, 3:36 PM IST

Updated : Jun 14, 2019, 5:54 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کرغزستان کے بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوسرے دن جمعہ کو کہا کہ دہشت گردی کی حمایت، پناہ اور دہشت گردوں کو پالنے والے ممالک کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے۔

مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان صحت، اقتصادی، متبادل توانائی، ادب اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مؤثر کوشش کرنے پر بھی زور دیا۔ اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ سمیت رکن ممالک کے اہم رہنما موجود تھے۔ مودی نے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔

مودی نے اپنے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دورہ کا، جہاں حال ہی میں سلسلہ وار دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے، ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے انسانی حقوق میں یقین رکھنے والے ممالک کو سامنے آنا چاہئے اور مل کر کام کرنا چاہئے ۔

دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے والے ممالک کو اپنا احتساب کرنا ضروری ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے‘‘۔

Intro:Body:

altamash

Conclusion:
Last Updated : Jun 14, 2019, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.